بنگلہ دیش میں جاری سہ رخی ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 58 رنز سے شکست دے دی۔
ڈھاکہ میں سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ بدر منیر نے نصف سنچری بنائی۔
مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 127 رن ہی بنا سکی۔ انیس جاوید اور شاہ زیب حیدر نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان اب اپنا دوسرا میچ 4 اپریل کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں